تازہ ترین خبریںدنیا

طالبان کا افغان فوج پر حملہ، ۱۴۰اہلکار سرحدپار فرار


افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے افغان فوج پرحملے کےبعد 140 فوجی ہمسایہ ملک ترکمنستان فرار کرگئے۔
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ۱۴۰ افغان فوجیوں نے طالبان کے حملوں سے بچنے کی خاطر ترکمنستان کی سرحد عبورکرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے «بالامرغاب» نامی علاقے میں افغان فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جس میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
طالبان نے افغان فوج کے متعدد اہلکاروں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
«بالامرغاب» کے پولیس کمانڈر «صالح محمد مبارز» کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملوں سے بچنے کی خاطر سیکیورٹی فورسزکے 140اہلکار سرحدپار ترکمنستان فرار کرگئے ہیں۔
مبارز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر کوئی ایکشن نہیں لیا تو پورے علاقے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔
افغان وزرات دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فرار ہوگئے ہیں لیکن افغانستان کی سرحد کے اندر ہی ہیں۔
دوسری طرف افغان فوج کے اعلی اہلکار«حبیب‌الله» کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے طالبان کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 100 سے زائد جنگجو ترکمنستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close