تازہ ترین خبریںپاکستان

احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکے اثاثے نیلام کرنے کا حکم جاری کردیا

 

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلامی سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلے میں اسحاق ڈارکی گاڑیاں قبضے میں لے کرصوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تاہم اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا کہ وہ جائیداد نیلام کریں یا پاس رکھیں جب کہ احتساب عدالت نے گلبرک کی جائیداد کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close